S سردار مصطفی خان ترین کی موت سے پشتونخوامیپ ، پشتون قوم اور پشین کے عوام ایک فرض شناس ، اعلی مدبر ،جرات مند ، نڈر رہنماء سے محروم ہوگئی ہے ،رہنما پشتونخواملی عوامی پارٹی

اتوار 26 اپریل 2020 23:10

۴کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2020ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے حلقہ پی بی31 میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری وسابق صوبائی وزیر مرحوم سردار مصطفی خان ترین کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار مصطفی خان ترین کی موت سے پشتونخوامیپ ، پشتون قوم اور پشین کے عوام ایک فرض شناس ، اعلی مدبر ،جرات مند ، نڈر رہنماء سے محروم ہوگئی ہے ۔

مرحوم سردار مصطفی خان ترین کی ایثال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کا سلسلہ صوبے اور مختلف اضلاع میں جاری ہیں۔ گزشتہ روزصوبہ سندھ کراچی کے صدام ہوٹل میں فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ پارٹی کے رہنماء سید ضیاء الدین آغاکی جانب سے 130مستحق گھروں میں راشن تقسیم کیا گیا ، اسی طرح جنوبی پشتونخوا کے ضلع ہرنائی پارٹی کے ضلعی دفترفاتحہ خوانی ولنگر کی تقسیم ،سنجاوی میں پارٹی دفتر ، موسیٰ خیل میں پارٹی کے ضلعی دفتر ، ضلع قلعہ عبداللہ میں جامع مسجدمیں فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری علائوالدین کولکوال بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم رہنماء نے پشتون ملی وحدت اور اختیار کیلئے پر عزم جدوجہد کی وہ پارٹی ڈسپلن اور اعلیٰ پشتون قومی روایات کے پاسدار تھے ۔ مرحوم رہنماء نے پشتون قوم کیلئے اپنی زندگی وقف کی تھی لیکن آج بھی پشتون قوم اپنی گوناگوں مسائل سے دوچار ہیں پشتونوں پر غیر اعلانیہ جنگ مسلط ہے ۔

انہوںنے کہا کہ پشتون قوم کی ایک سیال اور باوقار قوم ہے لیکن افسوس اس کے پشتونوں کے اس حیثیت کو تسلیم نہیں کیا گیا ہم ملک میں سیال باحیثیت باوقار اوربرابر قوم کی حیثیت سے زندگی گزارنے کے دائمی ہیں ، پشتون قوم کو جن چیلنجز کا سامنا ہے اور ان کی سرزمین پر جاری کشت خونی کے خاتمے اور برابر سیال ،خودمختار قوم کی حیثیت سے زندگی گزارنے سے ان کے مقاصد کی تکمیل اب بھی باقی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ خان شہید سے لیکر آج تک پشتون قومی واک واختیار ، پشتون وطن کی آبادی اور تعمیر نو کے ملی ارمانوں کی محمود خان اچکزئی کی قیادت میں جاری رکھا ۔ ہم پارٹی کے تمام کارکنوں اور ان کے خاندان سے بجا طور پر امید کرتے ہیں کہ سردار مصطفی خان ترین کی موت سے پیدا شدہ خلا کو پر کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے ۔ پشتونخوامیپ اور تمام پشتون قوم ان کے غم میں ان کے تمام خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔