سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی طرف سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر

احتساب عدالت میں زیر سماعت جعلی اکاؤنٹس و میگا منی لانڈرنگ کیسز بغیر کارروائی 10 جون تک ملتوی

پیر 27 اپریل 2020 16:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2020ء) احتساب عدالت میں زیر سماعت جعلی اکاؤنٹس و میگا منی لانڈرنگ کیسز بغیر کارروائی ملتوی کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

پیر کو سماعت کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی طرف سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کرتے ہوئے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے پس منظر میں لاک ڈائون کے باعث کوئی کارروائی آگے نہیں بڑھ رہی، استدعا ہے کہ عید کے بعد کی کوئی تاریخ دی جائے جس پر عدالت نے مزید سماعت 10 جون تک کیلئے ملتوی کر دی جبکہ اسی عدالت نے پنک ریذیڈنسی، نہر خیام غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنسز پر کارروائی بھی10 جون تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت میں زیر سماعت کسانوں کیلئے سبسڈی میں خورد برد ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اور ملزم عبدالغنی مجید عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے بغیر کارروائی سماعت 10 جون تک کیلئے ملتوی کر دی۔