مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر سر گرم ہو گئے ،شہباز شریف سمیت دیگر رہنمائوں سے ٹیلیفونک رابطے

اٹھارویں ترمیم سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، حکومت اٹھارویں ترمیم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے باز رہے‘ گفتگو

پیر 27 اپریل 2020 20:53

مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر سر گرم ہو گئے ،شہباز شریف سمیت دیگر رہنمائوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2020ء) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر سر گرم ہو گئے ، قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف سمیت دیگر رہنمائوں سے ٹیلیفونک رابطے کر کے اٹھارویں ترمیم سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف ،محمود خان اچکزئی اور میاں افتخار سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے ملک کی مجموعی صورتحال اور خصوصاً اٹھارویں ترمیم میں رد و بدل کے حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات پر تبادلہ خیال کیا ۔

رہنمائوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں ردوبدل کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہوگا ،اپوزیشن جماعتیں اٹھارویں ترمیم ردوبدل کی بھرپور مخالفت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اٹھارویں ترمیم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے باز رہے۔