پیپکو نے 7ایس ایز کو چیف انجینئرنگ کے عہدے پر ترقیاں دیدی

پیر 27 اپریل 2020 23:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2020ء) پیپکو نے 7ایس ایز کو چیف انجینئرنگ کے عہدے پر ترقیاں دیدی ہیں ۔

(جاری ہے)

پیپکو کے سینئر سلیکشن بورڈ نے بجلی کمپنیوں کے 7افسران کی ترقیوں کے بعد تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں ترقیوں کے بعد تبدیل ہونے والے چیف انجینئر میں جعفر حسین مغل پیسکو سے فیسکو ، عطرت حسین کو لیسکو سے میپکو ، محمد رفیق بلال کو گیپکو سے لیسکو ، عبدالستار کو میپکو سے لیسکو ، سید احسن گیلانی لیسکو سے میپکو ، احمد فواد لیسکو سے گیپکو ، محمد فضل مسعود کو چیف انجینئر کی ترقی کے بعد لیسکو سے گیپکو میں تبادلے کر دیئے ہیں پیپکو کے جنرل منیجر ہیو مین ریسورس نے ترقیوں اور تبادلوں کا اعلامیہ جاری کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :