نواز شریف جنرل (ر) عاصم باجوہ کو پسند نہیں کرتے تھے

انہوں نے یہ سوچ کر کہ ’’ میرا پرویز رشید پیچھے رہ جاتا ہے اور یہ آگے نکل جاتا ہے‘‘ سابق آرمی چیف راحیل شریف سےکہا تھا کہ عاصم باجوہ کو زرا سائیڈ پر کریں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 28 اپریل 2020 15:43

نواز شریف جنرل (ر)  عاصم باجوہ کو پسند نہیں کرتے تھے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 اپریل 2020) معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ عاصم سلیم باجوہ بہت زیادہ پرانے ہیں۔سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے اپنی کتاب میں عاصم سلیم باجوہ کا ذکر کیا تھا۔وہ مشرف کے ایم ایس تھے۔جنرل کیانی کے دور میں عاصم باجوہ دو ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔وہ وانا کے آپریشن میں بہت زیادہ متحرک تھے۔وہ بطور برگیڈیر ٹرپل ون کی کمانڈ بھی کرتے رہے۔

اور کیانی صاحب کے دور میں ہی وہ میجر جنرل پروموٹ ہوئے۔اور اسی دور میں وہ ڈی جی آئی ایس پی آر بھی بن گئے۔پھر جنرل راحیل شریف کا دور آیا تو یہ لیفٹیننٹ جنرل پروموٹ ہوئے۔وہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین بھی بنے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعوی کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف عاصم باجوہ کو پسند نہیں کرتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک بار جنرل راحیل شریف سے کہا تھا کہ عاصم باجوہ کو ذرا سائیڈ پر کریں۔

مجھے نہیں معلوم کہ نوازشریف عاصم باجوہ کو کیوں نہیں پسند کرتے تھے۔تاہم کچھ وجوہات ہیں جن کی بنا پر وہ نے پسند نہیں کرتے تھے۔وہ کہتے تھے کہ میرا پرویز رشید پیچھے رہ جاتا ہے اور یہ آگے نکل جاتا ہے۔اس حوالے سے سے باقاعدہ نواز شریف نے بات کی تھی۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات تعینات کیا گیا۔

عاصم سلیم باجوہ جون 2012 سے دسمبر 2016 تک ڈی جی آئی ایس پی آر رہے۔ کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات تعینات کر دیا ہے۔ دوسرے نوٹیفکیشن میں وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی اطلاعات و نشریات کے عہدے سے فوری طور پر ہٹا دیا ہے ۔