مولانا فضل الرحمان کا میر حاصل بزنجو، پروفیسر ساجد میر اور مولانا اویس نورانی سے ٹیلیفون پر رابطہ ،

ملک کی موجودہ صورتحال اور اٹھارویں آئینی ترمیم کے حوالہ سے بات چیت کی گئی

منگل 28 اپریل 2020 20:00

مولانا فضل الرحمان کا میر حاصل بزنجو، پروفیسر ساجد میر اور مولانا اویس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2020ء) جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں میر حاصل بزنجو، پروفیسر ساجد میر اور مولانا اویس نورانی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک کی موجودہ صورتحال اور اٹھارویں آئینی ترمیم کے حوالہ سے بات چیت کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف، بلاول بھٹوزرداری، محمود خان اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ اور میاں افتخار حسین سے رابطہ کیا تھا۔