Live Updates

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے آن لائن لیکچرز کی سماعت کیلئے رجسٹریشن جاری

منگل 28 اپریل 2020 23:16

لاہور۔28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2020ء) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آج پانچ رمضان المبارک سے 40روزہ لیکچرز کا سلسلہ شروع کررہے ہیں،۔یہ لیکچرز صحیح البخاری اور امام غزالی کی کتاب احیاء علوم الدین سے ہونگے۔ ان 40روزہ لیکچرز کی سماعت کرنے والے افراد کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کی طرف سے دستخط شدہ سند جاری ہو گی، جس کیلئے آن لائن رجسٹریشن جاری ہے۔

خواہشمندافراد اندرون، بیرون ملک مقیم پاکستانی منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے آفیشنل پیجز سے فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور آن لائن ہی پر کر سکتے ہیں، اس حوالے سے تحریک منہاج القرآن کے ریسرچ سیل فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر محمد فاروق رانا نے بتایا کہ تشنگان علم کے لیے یہ لیکچرز نادر معلومات پر مبنی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 40سیریز پر مشتمل ان لیکچرز کے پہلے تین روز شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صحیح البخاری سے پہلے تدوین الحدیث،عہد صحابہ میں حفاظت حدیث کے موضوع پر گفتگو کریں گے، ان لیکچرز کا مقصد اصلاح احوال اور آداب زندگی میں بہتری لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سینکڑوں آئمہ حافظ حدیث بھی رہے ہیں، صحیح البخاری سے قبل بھی عہد صحابہ تک حفاظت حدیث میں کبھی خلاء نہیں رہا،اللہ تعالیٰ نے احادیث نبوی کی بھی حفاظت اسی طرح فرمائی جیسے قرآن مجید کی حفاظت فرمائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام بخاری نے خود الجامع الصحیح کے اپنی زندگی میں ایک ہزار نسخے تیار فرمائے تھے۔ علم حدیث پر شیخ الاسلام کے یہ لیکچر منفرد اور نایاب معلومات پر مبنی ہیں،تشنگان علم کے لیے یہ لیکچرز ان کی علمی سیرابی کا باعث بنیں گے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات