پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان کا ایڈمرل محمد شریف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

بدھ 29 اپریل 2020 14:21

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان کا ایڈمرل محمد شریف ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2020ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان نے ایڈمرل محمد شریف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہ ے ۔ ایک بیان میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان نے ایڈمرل محمد شریف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ انہوں نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں میں ایڈمرل کے نمایاں کردار کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ ایئرچیف نے مزید کہا کہ ایڈمرل محمد شریف ایک باوقاراور نفیس شخصیت کے حامل تھے ،جن کے کردار سے پاک بحریہ کی آنے والی نسلوں کو رہنمائی ملتی رہے گی۔