کابل ،چہارآسیاب میں خودکش بم دھماکہ،3 افغان شہری جاں بحق ، 15 زخمی ہوگئے

بدھ 29 اپریل 2020 16:02

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2020ء) افغان دارالحکومت کابل کے نواحی ضلع چہارآسیاب میں خودکش بم دھماکے میں 3 افغان شہری جاں بحق اور 15 دیگر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان اورافغان سپیشل آپریشن یونٹ کے مطابق خودکش بم دھماکہ بدھ کی صبح تقریباً آٹھ بجے کابل شہر سے 11 کلومیٹردورضلع چہارآسیاب کے علاقے ریش خور میں پیش آیا جب ایک خودکش حملہ آورنے سپیشل آپریشن یونٹ کابل کے گیٹ کے سامنے خودکو اٴْڑادیاجس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق) (3 افغان شہری جاں بحق اور 15 دیگر زخمی ہوگئے۔

بتایاجاتاہے کہ خودکش حملہ آور کا ہدف سپیشل آپریشن یونٹ تھا تاہم مقررہ ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی خودکش حملہ آور نے خودکو اٴْڑادیا۔افغان حکام کے مطابق دھماکہ میں جاں بحق و زخمی افراد کو فوری طورپرقریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ادھر فوری طورپر کسی تنظیم نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔