ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا ایڈمرل محمد شریف کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 29 اپریل 2020 20:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2020ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایڈمرل محمد شریف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ انہوں نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں میں ایڈمرل کے نمایاں کردار کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ ایئرچیف نے مزید کہا کہ ایڈمرل محمد شریف ایک باوقاراور نفیس شخصیت کے حامل تھے جن کے کردار سے پاک بحریہ کی آنے والی نسلوں کو رہنمائی ملتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :