oبولی وڈ اداکار عرفان خان 54 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

عرفان خان کو فلم ’’پان سنگھ تو مر‘‘ میں شاندار اداکاری کرنے پر نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا

بدھ 29 اپریل 2020 20:15

) نئی دہلی ( آن لائن )بولی وڈ کے جانے مانے اداکار عرفان خان 54 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، ان کے اچانک انتقال کی خبر نے مداحوں کو حیران اور افسردہ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان خان کو منگل کے روز ممبئی کے ایک ہسپتال میں اس وقت داخل کروایا گیا جب ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار کو بڑی آنت کا انفیکشن ہوا تھا جس کے علاج کے لیے ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل ہوئے تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور بدھ کو انتقال کر گئے۔

عرفان خان کی موت کی خبر کی تصدیق بالی ووڈ کے ہدایت کار و پروڈیوسر شوجیت سرکار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی۔ انہوں نے عرفان خان کو یاد کرتے ہوئے لکھا میرے دوست عرفان تم لڑے، لڑے اور لڑتے رہے، مجھے ہمیشہ تم پر فخر رہے گا، ہم دوبارہ ملیں گے۔

(جاری ہے)

شوجیت سرکار نے اپنی ٹوئٹ میں عرفان خان کی اہلیہ ستاپا سے اظہار تعزیت بھی کیا اور لکھا آپ نے بھی جنگ لڑی، ستاپا آپ نے اس جنگ میں جتنا ہوسکا کیا۔

عرفان خان کو میرا سلام۔۔ عرفان خان کو مارچ 2018 میں نیورو اینڈو کرائن کا مرض لاحق ہوگیا تھا اور وہ علاج کے لیے بھارت سے برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔اس وقت عرفان خان نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ وہ گزشتہ کئی روز سے طبیعت میں خرابی محسوس کر رہے تھے اور انہیں ابتدائی طور پر پتہ چلا کہ وہ کسی خطرناک یا موذی مرض میں مبتلا ہیں۔ 2019 میں وہ صحتیاب ہوکر بھارت واپس آئے تھے اور اس کے بعد ان کی فلم ’انگریزی میڈیم‘ بھی ریلیز ہوئی تھی جو کامیاب ثابت ہوئی تھی۔

عرفان خان کو فلم ’’پان سنگھ تو مر‘‘ میں شاندار اداکاری کرنے پر نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں فلم ’’مقبول ‘‘ اور ’’پیکو‘‘ میں جاندار پرفارمنس دینے پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔عرفان خان کئی ہالی ووڈ پراجیکٹ کا بھی حصہ رہ چکے ہیں جن میں ’’سلم ڈاگ ملینئر‘‘، ’’جراسک ورلڈ‘‘،’’دی امیزنگ اسپائیڈر‘‘ اور ’’لائف آف پائی‘‘ شامل ہیں۔

عرفان خان نے لواحقین میں اہلیہ اور دو بیٹے بابیل اور ایان چھوڑے ہیں۔ چار روز قبل عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم کا بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں 95 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا، تاہم عرفان خان کورونا وائرس کے باعث ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان خان نے اپنی والدہ کی آخری رسومات میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی تھی 29-04-20/--14 #h# _چین کا سالانہ پارلیمانی اجلاس بائیس مئی کو ہوگا #/h ح*بیجنگ(آن لائن)چین کا سالانہ پارلیمانی اجلاس بائیس مئی کو ہوگا۔

ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیرہویں نیشنل پیپلز کا تیسرا سالانہ اجلاس جو کہ مارچ کے آغازمیں ہونا تھا اور کوروناوائرس کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا اب بائیس مئی کو ہوگا ۔ رپورٹ کے مطابق اس بات کا فیصلہ این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیاہے۔