(اپ ڈیٹ )

ی* نامور بالی ووڈ اداکار عرفان خان کیسر کے مرض سے مقابلہ کرتے اس دنیا سے رخصت ہو گئے qان کی عمر 53 برس تھی، کولون انفیکشن ان کی موت کا سبب بنا

بدھ 29 اپریل 2020 20:16

ؑنئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2020ء) نامور بالی ووڈ اداکار عرفان خان کیسر کے مرض سے مقابلہ کرتے اس دنیا سے رخصت ہو گئے، ان کی عمر 53 برس تھی، کولون انفیکشن ان کی موت کا سبب بنا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز عرفان خان کو کولون انفیکشن کے سبب ممبئی کے مقامی ہسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں حالت تشویش ناک ہونے پر آئی سی یو منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

عرفان خان کو 2018 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ امریکہ سے مرحلہ وار علاج کرواتے رہے، اس دوران انہوں نے اداکاری سے بھی اپنا تعلق برقرار رکھا۔ عرفان خان نے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا تھا کہ انسان کی زندگی میں اچانک کچھ ایسا ہو جاتا ہے جو آپ کو آگے لے کر جاتا ہے۔ میری زندگی کے گزشتہ چند برس ایسے ہی رہے ہیں۔ مجھے نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض ہو گیا ہے لیکن میرے آس پاس موجود لوگوں کے پیار اور طاقت نے مجھ میں امید پیدا کی ہے۔ واضح رہے عرفان خان کی والدہ بھی تین روز قبل جے پور میں وفات پا گئی تھیں اور اپنی والدہ کی آخری رسومات میں بھی شرکت نہ کر سکے تھے۔ اداکار نے لواحقین میں اہلیہ، 2 بیٹے ایان اور بابیل سوگوار چھوڑے ہیں۔