{سجاول میں پولیس کی جانب سے کاروائی کے دوران سات افراد گرفتار

بدھ 29 اپریل 2020 21:10

ص*سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2020ء) سجاول میں پولیس کی جانب سے کاروائی کے دوران سات افراد کو گرفتارکرلیاگیاہے، ایس پی آفس کے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ ایس پی سجاول سوھائی عزیز کی ہدایت پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتارڈاکو رموں گجڑیوکی نشاندھی پر پولیس اہلکاروں سے چھینی ہوئی رائفل کو دڑو شہرکے قریب تالاب سیغوطہ خوروں نے برآمد کرلیاہے، جبکہ سجاول کے سرکاری اسپتال کے عقب میں شراب کی بٹھی پر چھاپہ مارکر تیس لیٹرکچی شراب اور دوسولیٹر غیرتیارشدہ شراب برآمد کرکے تین ملزمان معشوق شاہ، کرم علی شاہ، اور سومرملاح کو گرفتارکرلیاہے، دڑو شہرمیں کاروائی کے دوران دو اشتہاری ملزمان نظیرسومرو، اور بصرلوٹھیوکو گرفتارکیاگیاہے، بیلو کے قریب خفیہ اطلاع پر روپوش ملزم نصیرچانڈیو کو گرفتارکرلیاگیا،جبکہ ایک مشکوک موٹرسائیکل بھی پانچ سو پچاس کے تحت کاروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

چوہڑجمالی میں اشتہاری ملزم عارف اوٹھوکو گرفتارکرلیاگیا۔ علاوہ ازیں بیلو چھریٹانی روڈ پر جرم کی نیت سے کھڑے تین افراد نے بھاگنے کی کوشش کی جن میں سے دو افراد الہڈنو میربحراور اللہ بخش میربحرکو گرفتارکرلیاگیا، جبکہ قادر کوڈاریوفرار ہوگیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک سنگل بیرل بندوق اور ایک پستول برآمد کرلیاگیاہے ملزمان کے خلاف سجاول تھانے پر مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔#

متعلقہ عنوان :