Live Updates

دہشت گردی ختم کرنے میں فوج کا کلیدی کردار ہے‘رانا نثار راٹھ

جمعرات 30 اپریل 2020 16:26

ؒٓلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما رانا نثار راٹھ نے کہا کہ ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے پاک فوج کا کردار لائق تحسین ہے،سرحدروں پر تعینات جوان ملک وقوم کی حفاظت کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہیں،پوری قوم مسلح افواج پاکستان کی پشت پر ہے،دہشتگردی کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کیلئے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں کبھی بھی فراموش نہیں کی جاسکتی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی جیسے ناسوروں کے خاتمہ کیلئے ردالفساد اور ضرب عضب جیسی کامیاب آپریشن زندہ مثال ہیں،پاک فوج کی وطن عزیز کی حفاظت کیساتھ ساتھ رفاعی کاموں میں حصہ لائق تحسین ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات