اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی بنک اکائونٹس کیس میں فریال تالپور کے منجمد بینک اکائونٹس بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا

جمعرات 30 اپریل 2020 17:17

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی بنک اکائونٹس کیس میں فریال تالپور کے منجمد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2020ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی بنک اکائونٹس کیس میں فریال تالپور کے منجمد بینک اکائونٹس بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراض کے ساتھ فریال تالپور کی درخواست واپس کر دی اور اعتراضات دور کرکے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ فریال تالپور نے بینک اکائونٹس کوفعال کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا کہ ذاتی اور گھریلو اخراجات پورے کرنے کیلئے اکائونٹس غیر منجمد کئے جائیں۔ نیب نے 25 جولائی 2019ء کو اکاؤنٹس منجمد کئے۔ احتساب عدالت نے 31 مارچ کو اکائونٹس غیر منجمد کرنے کی استدعا مسترد کی۔ استدعا ہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بینک اکائونٹس غیر منجمد کرنے کا حکم دیا جائے۔ نیب کے اکائونٹس منجمد کرنے کے فیصلہ کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :