سپریم کورٹ میں کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس پر سماعت 4 مئی 2020ء کو ہو گی

جمعرات 30 اپریل 2020 17:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2020ء) سپریم کورٹ میں کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس پر سماعت 4 مئی 2020ء کو ہو گی۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے رجسڑار آفس تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ کی جانب سے کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس پر سماعت 4 مئی کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا پانچ رکنی بنچ کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس پر سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کے رجسڑار آفس نے اٹارنی جنرل، تمام صوبوں کے ایڈووکیٹس جنرلز، سیکرٹری صحت اور سیکرٹری داخلہ سمیت صوبائی چیف سیکرٹریز کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔