اسلام آباد میں دانیال عزیز کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ

ن لیگی رہنماء کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ سیکٹر6 فور میں کی گئی، فائرنگ سے دانیال کے بیٹے محفوظ رہے۔ پولیس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 30 اپریل 2020 22:19

ال
ال
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 اپریل 2020) اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، دانیال عزیز کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ سیکٹر6 فور میں کی گئی ہے، فائرنگ سے دانیال کے بیٹے محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر 6 فورمیں مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز کے بیٹے کی گاڑی پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے واقعے میں دانیال عزیز کے بیٹے محفوظ رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز کے بیٹوں کی گاڑی پر فائرنگ سردار علی نامی شخص کے بیٹوں کی جانب سے کی گئی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تو پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ تاہم پولیس نے وفاقی دارلحکومت میں فائرنگ کے واقعے کیخلاف کاروائی شروع کردی ہے۔