ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے القاعدہ کے 43 قیدی رہا کر دئیے

چھوڑے گئے قیدیوں کو عدن میں جنوبی عبوری کونسل کی فورسز پر حملوں کی ہدایت کی گئی ہیں،رپورٹ

جمعہ 1 مئی 2020 13:05

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2020ء) یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے القاعدہ کے 43 قیدیوں کو جیلوں سے رہا کردیا ہے تاکہ انھیں جنوبی یمن کی قیادت کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

ایک مقامی جریدیے نے بتایاکہ حوثی ملیشیا نے انھیں یمن کے جنوبی شہر عدن میں جنوبی عبوری کونسل کی فورسز کے خلاف دہشت گردی کے حملوں کی ہدایت کی ہے۔

حوثی ملیشیا کے زیر انتظام جیلوں سے رہا کیے گئے ان قیدیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقامی شخصیات پر خودکش اور قاتلانہ حملے کریں۔اس جریدے نے بے نامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ القاعدہ کے لیڈروں نے صنعاء میں حال ہی میں حوثی ملیشیا کی قیادت سے ملاقات کی تھی اور اس میں ان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ طے پایا تھا۔

متعلقہ عنوان :