پاکستان اسٹاک مارکیٹ، اپریل میں کے ایس ای100 انڈیکس میں 4880 پوائنٹس کا اضافہ

جمعہ 1 مئی 2020 19:40

پاکستان اسٹاک مارکیٹ، اپریل میں کے ایس ای100 انڈیکس میں 4880 پوائنٹس کا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2020ء) اپریل کا مہینہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے اچھاثابت ہواہے اورکے ایس ای100 انڈیکس میں 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کے ایس ای 100 انڈیکس مجموعی طور پر 4ہزار 880 پوائنٹس اضافے سے 34ہزار 111 پر بند ہوا۔یوں اگر دیکھا جائے تو اپریل میں کے ایس ای 100 انڈیکس 17 فیصد بڑھا ہے۔اپریل میں 100 انڈیکس نے 5263 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا اور انڈیکس کی بلند ترین سطح 34178 اور کم ترین 28915 رہی۔اس ماہ 4.59 ارب شیئرز کے سودے 181 ارب روپے میں طے ہوئے۔ماہ اپریل میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 755 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 376 ارب روپے ہوگئی۔