Live Updates

وفاقی وزیر علی زیدی اور بلال غفار کا حلقہ این اے 244 کے علاقے گلستان جوہر کا دورہ

وفاقی وزیر نے حلقے میں فیڈرل فنڈز سے ہونے والے ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا

ہفتہ 2 مئی 2020 00:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2020ء) وفاقی وزیر علی زیدی اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی بلال غفار کا حلقہ این اے 244 کے علاقے گلستان جوہر کا دورہ، وفاقی وزیر نے حلقے میں فیڈرل فنڈز سے ہونے والے ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر رہنماؤں کے ہمراہ دورے کے دوران پی ڈبلیو ڈی کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ گلستان جوہر کے عوام نے ماضی میں کئی مشکلات دیکھی ہیں بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے شہر میں عوام بہت مایوس ہوگئے ہے ترقیاتی فنڈز کا استعمال حلقے کے عوام کے مسائل حل کرنے پر خرچ کیا جارہا ہے ٹوٹی پھوٹی سڑکیں سیوریج کا پانی شہر کی پہچان بن گئے ہیں تحریک انصاف کی حکومت میں جلد سے جلد عوام کی مشکلات کو ختم کیا جارہا ہے شہر کے بلدیاتی مسائل میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ٹوٹی ہوئی سڑکوں سے روزانہ ٹریفک حادثات بھی رونماء ہورہے ہیں صوبائی حکومت پر اعتماد نہیں رہا صوبے میں 12 سال راج کرنے والی سیاسی جماعت نے کراچی شہر کو کھنڈر بنادیا اس موقعے پر رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا کہ تحریک انصاف کے عوامی نمائندے ہونے کی حیثیت سے عوام کے مسائل حل کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے گلستان جوہر شہر کا پوش ایریا ہے جسے ماضی کے حکمرانوں نے نظر انداز کیا ہوا تھا ہم نے وفاقی فنڈز کی مدد سے گلستان جوہر کے پارکس کی مرمت سروس روڈ، سیوریج کی نئی لائین سمیت دیگر ترقیاتی کام جاری کیے ہوئے ہیں تحریک انصاف تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی نیت رکھتی ہے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے رمضان کے دوران ہم نے گلستان جوہر کے بلاک 12،14 کی 2 ٹوٹی ہوئی سروس روڑ کی تعمیر کا کام کروایا،بلاک 12 میں کمبائین سی این جی اسٹیشن سے راڈو بیکری تک سڑک کی تعمیر کی گئی جبکہ بلاک 14 میں احمد ریزیڈنسی سے جوہر بیلویو تک کی سڑک شامل ہے سروس روڈ کی تعمیر کا مقصد پیدل چلنے والے افراد کے لیے کیا گیا یہ سروس روڈ س اکثر پارکنگ کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات