کینیڈا، ہیلی کاپٹرحادثہ کا شکار، مسلح افواج کے چھ جوانوں کی موت

ہفتہ 2 مئی 2020 12:23

ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2020ء) کینیڈا کی مسلح افواج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے کم از کم چھ جوانوں کی موت ہو گئی۔کینیڈا کی فوج نے بتایا کہ یہ حادثہ یونان کے ساحل کے قریب ہوا۔

(جاری ہے)

قومی دفاع ، کنیڈین سیکورٹی فورسز نے بیان جاری کرکے کہا’’ہیلی کاپٹر میں سوارچھ ارکان کی اب سرکاری طور پر موت کی تصدیق کی جا رہی ہے‘‘۔فوج کے بیان میں کہا گیا کہ اب پائلٹ کیپٹن برینڈن ایان میکڈونالڈ، کیپٹن کیون ہیگن، کیپٹن میکسم مرون مورن، ڈپٹی لیفٹیننٹ میتھیو پائیک اور ماسٹر سی پی اے میتھیو کزنز کی لاشوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔ڈیفنس چیف کے سربراہ جوناتھن وینس نے بتایا کہ ڈپٹی لیفٹیننٹ ایبیگل کاؤبروز کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔