انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کولن قبرس 31 اگست کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے

ہفتہ 2 مئی 2020 17:28

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2020ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کولن قبرس 31 اگست کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ ای سی بی کے مطابق ایان واٹمور کو پہلے ہی کولن قبرس کی جگہ چیئرمین منتخب کیا جا چکا ہے اور انکی تقرری کو رواں ماہ کے آخر میں اے جی ایم میں توثیق کر دی جائے۔ اس سے قبل اے جی ایم کو 12 مئی کو منعقد کرنے کی تجویز کی گئی تھی ، بورڈ کوویڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے اس اجلاس کو رواں ماہ کے آخر میں کرانے پر مجبور ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

واٹمور نے 2009-10 میں ایف اے کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں اور وہ رگبی فٹ بال یونین کے آزاد بورڈ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ دوسری طرف کولن قبرس کو 2015 میں ای سی بی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا اور وہ 2006 میں یارکشائر کرکٹ کلب کے کلب چیئرمین کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر پیشرفتوں میں لوسی پیئرسن اور مارٹن ڈارلو کی ابتدائی چار سالہ میعاد میں مزید چھ ماہ کی توسیع کی گئی ہے جس کے بعد اب وہ رواں سال نومبر میں نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنے کرداروں کو جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :