گزشتہ 10 سال میں پاکستان نے محمد عامر سمیت ساڑھے تین باصلاحیت کھلاڑی کھو دیئے: ہرشا بھوگلے

محمد آصف کو ہر بلے باز مشکل باولر کہتا ہے، میرے خیال میں پاکستان نے عامر کو بھی کھو دیا ہے: بھارتی کمنٹیٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 2 مئی 2020 17:12

گزشتہ 10 سال میں پاکستان نے محمد عامر سمیت ساڑھے تین باصلاحیت کھلاڑی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 مئی 2020ء ) معروف بھارتی کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 سال میں پاکستان کرکٹ نے محمد عامر سمیت ساڑھے تین باصلاحیت کھلاڑی کھو دیئے ہیں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کے یوٹیوب چینل پر بات چیت کرتے ہوئے ہرشا بھوگلے کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پچھلے 10 سالوں میں ساڑھے تین باصلاحیت کھلاڑی کھوئے ہیں۔

محمد آصف جن کے بارے میں ہربلےباز کہتا ہے کہ وہ مشکل بائولر تھے، عمر اکمل ، میں پھر بھی کہوں گا کہ پاکستان نے محمد عامر اور آدھے احمد شہزاد کو کھو دیا ہے۔اس سے قبل تجربہ کار تجزیہ کار ہرشا بھوگلے نے عمر اکمل کی تین سالہ پابندی کی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت تک قابلیت کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی جب تک کہ کوئی کھلاڑی یہ نہ سمجھے کہ اس کا استعمال کیسے کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ہرشا بھوگلے نے سابق بنگلہ دیشی بلے باز محمد اشرفی کی بھی مثال دی جو بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) کے 2013ء ایڈیشن میں قصوروار پائے گئے تھے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’ ہمارے مشرق اور ہمارے مغرب میں میں نے دو غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل کھلاڑیوں کو دیکھا، محمد اشرفل اور عمر اکمل، آپ کون ہیں اور آپ اپنی صلاحیتوں کو کیا بناتے ہیں اس سے طے ہوتا ہے کہ آپ کس حد تک جاتے ہیں، ٹیلنٹ بذات خود ناکافی ہوتا ہے ‘‘۔