کینیڈا کا فوجی ہیلی کاپٹریونان کے سمندر میں گرکرتباہ،تمام سوارچھ افرادہلاک

ہیلی کاپٹر نیٹو کی جنگی مشقوں کے دوران بدھ کو یونان سے منسلک سمندر میں گر گیا تھا،مسلح افواج کا بیان

ہفتہ 2 مئی 2020 18:36

ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2020ء) کینیڈا کی مسلح افواج نے تصدیق کی ہے کہ یونان کے ساحل کے قریب سمندر میں گرنے والے ہیلی کاپٹر پر سوار چھ کے چھ افراد کو ہلاک تصور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈیئن فوج کا یہ ہیلی کاپٹر نیٹو کی جنگی مشقوں کے دوران بدھ کو یونان سے منسلک سمندر میں گر گیا تھا۔ ایک شخص کی لاش برآمد کر لی گئی ہے تاہم بقیہ پانچ کا ابھی تک کچھ نہیں پتا۔ گزشتہ رات سے ریسکیو مشن بھی ختم کر دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد کینیڈیئن فوج نے اپنے زیر استعمال تمام سائیکلون ہیلی کاپٹرز کی پرواز کو معطل کر دیا ہے۔ واقعے کی تفتیش اور ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات کے تعین تک یہ ہیلی کاپٹر پرواز نہیں کر سکتے۔