اسلام آباد میں ایک ارب تیس کروڑ کی لاگت سے نیا آئیسولیشن ہسپتال تعمیر کیا جائیگا، رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

ہفتہ 2 مئی 2020 19:36

اسلام آباد میں ایک ارب تیس کروڑ کی لاگت سے نیا آئیسولیشن ہسپتال تعمیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2020ء) کرونا وائرس ازخود نوٹس کیس میں وزارر صحت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی جس میں کہاگیا ہے کہ اسلام آباد میں ایک ارب تیس کروڑ کی لاگت سے نیا آئیسولیشن ہسپتال تعمیر کیا جائیگا۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ آئیسولیشن ھسپتال کی تعمیر کا آغاز 26مارچ سے ہوا ، تکمیل 5 مئی تک متوقع ہے،آئیسولیشن ہسپتال میں مشتبہ مریضوں کے لئے تمام سہولیات موجود ہونگی۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کے لئے خصوصی مالی پیکیج کی منظوری دیدی ہے، رپورٹ میں کہاگیاکہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف ایک بنیادی تنخواہ اضافی دی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے فرنٹ لائین پر کام کرنے والوں کے لئے شہداء پیکیج کا اعلان بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہاگیاکہ حاجی کیمپ میں بنایا گئے قرنطینہ سینٹر میں چین پھنسے طلبا کو واپسی پر رکھا جانا تھا۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے بعد میں فیصلہ تبدیل کرکے حاجی کیمپ میں بنکاک اور افریقہ سے آنے والے مسافروں کو رکھا گیا۔رپورٹ کے مطابق حاجی کیمپ کا یہ قرنطینہ سینٹر 24 اپریل کو کامسیٹس یونیورسٹی منتقل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق حاجی کیمپ میں اب نیا قرنطینہ سینٹرقائم کیا گیا ہے جس میں تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔