زرتاج گل وزیر اور محمد حنیف پتافی کا ڈیرہ غازی خان میں سبزی منڈی سٹی پارک اور موبائل فئیر پرائس شاپ کا اچانک دورہ

غریب عوام کو سستے داموں پھل اور سبزیاں فراہم کرنے کیلئے موبائل وین متعارف کرادی ہے، موبائل فئیر پرائس شاپ سے پھل اور سبزیاں کنٹرول ریٹ پر دستیاب ہوں گی‘ زرتاج گل وزیر

ہفتہ 2 مئی 2020 21:02

زرتاج گل وزیر اور محمد حنیف پتافی کا ڈیرہ غازی خان میں سبزی منڈی سٹی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2020ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر اور مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے اپنے انتخابی حلقہ این اے 191 ڈیرہ غازی خان میں سبزی منڈی سٹی پارک اور موبائل فئیر پرائس شاپ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، مشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف پتافی نے سٹی پارک کی بحالی، تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی نے سبزیوں اور فروٹس کے علاوہ موبائل فئیر پرائس شاپ کا بھی معائنہ کیا اور پرائس کنٹرول کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے کہا کہ غریب عوام کو سستے داموں پھل اور سبزیاں فراہم کرنے کیلئے موبائل وین متعارف کرادی ہے، موبائل فئیر پرائس شاپ سے پھل اور سبزیاں کنٹرول ریٹ پر دستیاب ہوں گی۔ اس موقع پر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک رفیق اعوان اور دیگر موجود بھی موجود تھے۔