ترجمان ایم کیوایم پاکستان کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ڈاکٹر فاروق ستار کے ساتھ ملاقات کی تردید

ہفتہ 2 مئی 2020 21:41

ترجمان ایم کیوایم پاکستان کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ڈاکٹر فاروق ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2020ء) ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ڈاکٹر فاروق ستار کے ساتھ ملاقات کی افواہ کو سختی سے رد کرتے ہوئے ایسی غیر ذمہ دارانہ صحافت کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گذشتہ دنوں نہ تو ڈاکٹر فاروق ستار سے کسی قسم کی ملاقات کی ہے اور نہ ہی ایسی کسی ملاقات کا امکان ہے۔ترجمان نے من گھڑت افواہوں کو خبر بنا کر پھیلانے والوں کو یاد دلایا کہ ڈاکٹر فاروق ستار اور ان کے ساتھیوں کو رابطہ کمیٹی نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے باعٹ ایم کیو ایم پاکستان سے خارج کر دیا تھا