فیصل آباد،پاکستان تیسر ے بڑے شہرمیں چوروں اور ڈاکوئوں کا راج ،پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں بری ناکام ہوگئے

ہفتہ 2 مئی 2020 23:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2020ء) پاکستان تیسر ے بڑے شہرمیں چوروں اور ڈاکوئوں کا راج ،پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں بری ناکام ہوگئے شہریوں خوف وہراس ، پولیس لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے دیہاڑیاں لگانے میںمصروف ،کھرڑیانوالہ میں 30 رکنی مسلح گروپ کا زمیندار کے گھر میں ڈاکہ، اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 33 تولے سونا، 45 ہزار کی نقدی واسلحہ چھین کر فرار، ڈکیتی ، چوری و راہزنی کی60سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان ، سر راہ مسلح گروہوں نے نہتے شہریوں سے بھی بھاری مال و زر لوٹ لیا ، چوروںنے درجنوں گاڑیاں ، مویشی و طلائی زیورات چرا لئے، جبکہ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود چور ڈاکو وارداتوں کے بعدموقع سے فرار ، آن لائن کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے چک 266 رب میں گزشتہ رات گئے گھسنے والا گروہ زمیندار محمد زکریا کی حویلی میں داخل ہو کر ملحقہ اس کے گھر میں گھس آیا اہلخانہ سے اسلحہ کے زور پر 45 ہزار کی نقدی، 33 تولے سونا، 2 عدد کلاشنکوف، 1عدد پسٹل چھین لیا۔

(جاری ہے)

واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ناکہ بندیوں کے باوجود لاکھوں مالیت کی واردات میں ملوث 30 رکنی مسلح گروہ کو تاحال پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ واردات کے بعد علاقہ بھر میں خوف وہراس پھیل گیا۔ سویرے تھانہ صدر سمندری کے چک 463گ ب میں ذیشان سے مسلح افراد دس ہزار کی نقدی لوٹ کر لے گئے ، خواجہ گارڈن کھرڑیانوالہ میں مسلح افراد عرفان و ہمسایہ کے گھر سے آٹھ تولے زیورات و قیمتی سامان لوٹ کرلے گئے ، لوٹ مار کی دیگر وارداتوں میں 275ج ب میں محمد بوٹا کے گھر سے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر مسلح گروہ موٹر سائیکل ، ای سی ڈی ، دو قیمتی موبائل فون ، اڑھائی لاکھ کے قریب نقدی ، طلائی زیورات ، ڈش ، قیمتی کپڑے لوٹ کر لے گئے ، ملت ٹائون میں ڈاکوئوں کے گروہوں نے 29اور 30اپریل کی درمیانی شب ستارہ ویلی شیخوپورہ روڈ کے محمد رفیق کے گھر سے پینتیس لاکھ کی نقدی ، بارہ تولے سونا ، سات عدد موبائل جبکہ اسکے بعد دوسرے ملحقہ کامران اشرف کے گھر سے بائیس سو ریال ، تین قیمتی موبائل فون ، آٹھ تولے سونا، دو لاکھ کی گھڑیاں اور سوا لاکھ کے بانڈ لوٹنے والوں کا سراغ نہ مل سکا ، ستار ویلی کے ملحقہ کامران اشرف کے گھر سے بائیس سو ریال ، تین قیمتی موبائل فون ، آٹھ تولے سونا، دو لاکھ کی گھڑیاں اور سوا لاکھ کے بانڈ لوٹنے والوں کا سراغ نہ مل سکا ، نامعلوم چوروں کے گروہ علی کی دکان سے ایک لاکھ 25ہزار روپے کی نقدی‘ ادویات‘ سجاول اور عامر کی دکانوں سے نقدی و سامان‘جاوید کے ہوٹل‘نذر حسین کے گھر‘ لیاقت اور اظہر کے مویشی‘ سجاد‘ آصف‘ مون‘ مخدوم‘ندیم‘ فہد‘ فضیلہ‘ آصف‘ ذیشان‘عامر‘ عدنان‘ شاہ زیب اور حیدر کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے چلتے بنے۔

مدنی چوک سمن آباد میں احمد ، مدنی پارک سے عاصم ، جڑانوالہ روڈ پر احمد، فیکٹری ایریا کے علاقہ میں شان ، 55ج ب میں اشفاق ، جھنگ بازار کے علاقہ میں اویس ، ملت روڈ پررقیہ ، کھرڑیانوالہ یونیورسٹی روڈ پر ذوالفقار ، عبداللہ پور میں رمضان ، پیپلز کالونی میں ذیشان ، صدرکے علاقہ و کجلہ سٹاپ میںراشد ، نثار کالونی میں سلیم ، سٹی تاندلہ سے محمد سعید ، میاں پنڈ میں اسد ، 51گ ب سے امام ولی ، نیاز باغ میں عابد ، ریلوے کالونی سے عامر ، الٰہی آباد میںذیشان ، لیاقت آباد سے زاہد ، پیپلز کالونی ڈی بلاک میں جنید ، غلام محمد آبادمیں سجاد ، 104ج ب سے اسامہ نثار ، ایوب کالونی میں احمد شر جیل ، نیو گرین ٹائون سے عابد ، جامعہ روڈ سے کاشف اور سمانہ گائوں میں لقمان بھی وارداتوں میں لٹ گئے ، طارق آباد میں اسلم علی کے گھر سے چور ساڑھے دس لاکھ مالیت کے پرائز بانڈلے اڑے ، پروین شاکر کمپلیکس سے صدام حسین کے دوموبائل چوری ہوگئے ، کارخانہ بازار میں عمر رضا کا لوڈر رکشہ ضلع کچہری میں نصیراحمد کا موٹر سائیکل چور لے اڑے ، غلام محمد آباد میں خالد، ڈائیو روڈ سے مقصود ، محمدی چوک میں ابوبکر ، فرید ٹائون سے عتیق الرحمن ، ڈی ٹائپ چوک میں شکیل ، 243ر ب میں اکبر ، صدر کے علاقہ میں عبدالحئی ، ہمایوں ٹائون میں محمد اسلم ، 275ج ب میں بوٹا، 34ج ب سے رضوان ، سوساں روڈ پر شبیر حسین ، 109ج ب میں اکرام الحق ، چک جھمرہ شاہی چوک میں عاشق علی، ڈائیو و پارک سے علی مہدی ، جوہر کالونی میں علی مہدی اور 632گ ب میں عمران بھی وارداتوں کے دوران بھاری مالیت کی نقدی و قیمتی اشیاء سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

پولیس مساجدوں نماز اور لاک ڈائوںکی خلاف ورزی کرنے تاجروں اور شہریوں روک میں مصرف ہے جبکہ شہراور گردونواح میں ڈکیتی ، چوری و راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے شہر یوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ پولیس لاک ڈائون کی آڑ میں تاجروں اور شہریوں گرفتار کرنے بعد مبینہ طور ایک سے پانچ ہزار روپے وصول کرکے چھوڑ ردیتی ہے لاک ڈائون کی وجہ سے تاجر اور شہر ی بے روزگاری سے تنگ ہیں مگر پولیس کا محکمہ سب سے زیادہ دیہاڑی لگا رہاہے ۔۔