سپریم کورٹ میںکرونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت (آج) ہوگی

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ 5 رکنی بینچ سماعت کریگا، اٹارنی جنرل سمیت دیگر کو نوٹس جاری

اتوار 3 مئی 2020 14:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2020ء) سپریم کورٹ میں کرونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت (آج)پیر کو ہوگی ،چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ 5 رکنی بینچ سماعت کریگا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اٹارنی جنرل، چاروں صوبائی ایڈووکیٹس جنرل ،سیکرٹری صحت اور اور سیکرٹری داخلہ کو پہلے ہی نوٹسزکر دیئے تھے ۔عدالت عظمیٰ نے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو بھی نوٹسز جاری کئے گئے ۔ دوسری جانب صوبائی حکومتوں او ر آڈیٹر جنرل نے اپنے الگ الگ جواب عدالت میں جمع کرادیئے ہیں ۔