وسیم بادامی جنید جمشید کی یاد میں آبدیدہ ہوگئے

پیر 4 مئی 2020 09:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2020ء) میزبان وسیم بادامی مرحوم جنید جمشید کی یاد میں آبدیدہ ہوگئے۔ انہوںنے اپنے شو کے دوران مرحوم جنید جمشید کی نعت ’’میں امتی ہوں‘‘ پڑھتے ہوئے روپڑے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ رمضان ٹرانسمیشن ان کے بغیر کریں گے اور انہیں ابھی بھی لگتا ہے کہ جنیدجمشید ابھی کہیں سے ان کے سامنے آکر اپنی اسی مسکراہٹ کے ساتھ ان سے باتیں کرنا شروع کر دیں گے۔ انہوںنے مزید کہاکہ ہم سب اپنی زندگی میں بڑے منصوبے بناتے ہیں اور یہ بھول جاتے ہیںکہ ہماری زندگی غیر یقینی ہے۔

متعلقہ عنوان :