Live Updates

پنجاب حکومت گرانے کی تیاری،پنجاب کے سینئر وزیر کا شہباز شریف سے رابطہ

سینئر وزیر نے شہباز شریف سے کہا کہ مجھے اپنا بندہ سمجھیں،آپ جب اشارہ کریں گے ہم اسی وقت آپ کے پاس حاضر ہو جائیں گے۔ عمران یعقوب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 4 مئی 2020 14:54

پنجاب حکومت گرانے کی تیاری،پنجاب کے سینئر وزیر کا شہباز شریف سے رابطہ
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی 2020ء) معروف صحافی عمران یعقوب نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب حکومت گرانے کی تیاریاں شروع ہیں اور شہباز شریف نے اس سلسلے میں پنجاب کے اہم سینئر وزیر سے ملاقات بھی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق جب سے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف لندن سے وطن واپس آئے ہیں تب سے ہی پنجاب میں سیاسی ہلچل پیدا ہو گئی ہے اور کچہمگوئیاں جاری ہیں۔

اسی پر تجزیہ پپش کرتے ہوئے سینئر صحافی عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ ایک صاحب ہیں جو اس وقت پنجاب کابینہ کے سینئر رکن ہیں۔وہ ن لیگ اور ق لیگ کے دور میں بھی کابینہ کا حصہ رہے۔انہوں نے شہبازشریف سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جب بھی کوئی موقع ملے تو میری تمام خدمات آپ کےلیے حاضر ہیں۔مجھے اپنا ہی بندہ سمجھیں اور میں دل و جان سے آپ کے ساتھ ہوں۔

(جاری ہے)

آپ جب اشارہ کریں گے ہم اسی وقت آپ کے پاس حاضر ہو جائیں گے۔
قبل ازیں سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور قائد پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف جہانگیر ترین کی منتیں کررہے ہیں کہ پنجاب کی حکومت گرانے میں ان کی مدد کی جائے۔ عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی مل کر بھی پنجاب حکومت کو نہیں گراسکتے، شہباز شریف جہانگیرترین کی منتیں کررہے ہیں کہ ہمیں تھوڑی سی سپورٹ دے دیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر جہانگیر ترین آج فیصلہ کرلیں کہ پنجاب میں عثمان بزدار کی حکومت گرانی ہے تو عثمان بزدرا صوبائی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکیں گے۔ اس سے قبل عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ اہم نوعیت کے مزید تین تبادلہ ہونے والے ہیں جس پر پاکستان کے مستقبل کا انحصار ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کی تعیناتی یا فردوس عاشق اعوان کی چھٹی کوئی خبر نہیں۔

اصل خبر سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی تعیناتی ہے۔کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات بنایا گیا ہے۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اور میڈیا میں اب تک بہت فاصلہ رہے ہیں۔ممکن ہے شبلی فراز اور عاصم باجوہ کی تعیناتی حکومت اور میڈیا کے درمیان فاصلہ کم کرنے کے لیے کی گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات