بذریعہ تاش جواء کھیلتے 13جواری گرفتار، داؤ پر لگی رقم برآمد

پیر 4 مئی 2020 17:40

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2020ء) تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے کاروائی کرکے بذریعہ تاش جواء کھیلتے 13جواری گرفتارکرکے داؤ پر لگی رقم بھی برآمدکرلی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا عمارہ اکرم نے سب انسپکٹر محمد مصدق اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمار یاسر پر مشتمل ٹیم ہمراہ بیٹھک ازاں ناصر خان بمقام سلیمان پورہ ریڈ کرکے ملزمان محمد عثمان ولد افتخار احمد، محمد مہران ولد شیر محمد ، کاشف علی ولد حاکم علی، ناصر خان ولد فضل الرحمان، آصف اقبال ولد محمدشیر، سعدرفیق ولد غضنفر اسحاق، محمدوقاص ولد حبیب اللہ ، نصر حیات ولد اللہ بخش، غلام حسین ولد محمد سلیم ، ذیشان محمود ولد محمود امجد، جہانگیر ولد پیر بخش، جبران عاشق ولد عاشق حسین اور فیصل محمود ولد محمد رمضان کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ۔

گرفتارملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 22000روپے اور تاش برآمد کرکے ان کے خلاف قماربازی ایکٹ اور دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے کی دفعات کے تحت تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔