کورونا وائرس کے باعث پارلیمان کے اجلاس 2 ماہ سے نہیں بلائے گئے ، اسمبلیوں کی تالہ بندی ختم کی جائے ، سعد رفیق

پارلیمان کا اجلاس نہ بلایا جانا نہایت غیر دانشمندانہ اور نامناسب رویہ ہے، اسمبلیوں کی تالہ بندی ختم کرکے کام کرنے کا موقع دیا جائے، بیان

پیر 4 مئی 2020 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2020ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پارلیمان کے اجلاس 2 ماہ سے نہیں بلائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ 2 ماہ سے قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلی کے اجلاس نہیں بلائے گئے ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسمبلیوں کی تالہ بندی ختم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان کا اجلاس نہ بلایا جانا نہایت غیر دانشمندانہ اور نامناسب رویہ ہے، اسمبلیوں کی تالہ بندی ختم کرکے انہیں کام کرنے کا موقع دیا جائے۔ن لیگی رہنما نے تجویز دی کہ قومی اجلاس کا اجلاس کنونشن سینٹر اور سینیٹ اجلاس قومی اسمبلی ہال میں بلایا جائے