آپؐکی نبوت کی سب سے پہلے تصدیق کرنے والی زوجہء رسولؐ حضرت خدیجہؓ جوہر شناس اوراعلیٰ پائے کی منتظم تھیں‘فرح ناز

پیر 4 مئی 2020 21:05

لاہور۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2020ء) تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے زوجہء رسولؐ سیدہ خدیجہ الکبریٰ ؓ کے یوم وصال کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ زوجہء رسول ؐ پارسا،جوہر شناس،اعلیٰ پائے کی منتظم اوررحم دل خاتون تھیں، آپ کی تجارت کی شام سے یمن تک شہرت تھی،حضرت خدیجہ الکبریٰ ؓ نے اعلان نبوت کی خبر سب سے پہلے سنی اور تصدیق کی،آپ کو دنیا کی پہلی مسلمان خاتون ہونے کا شرف بھی حاصل ہے،مہر نبوت عطاء ہونے پر آپؓنے حضور نبی اکرمؐکو جس محبت بھرے الفاظ سے تسلی دی وہ الفاظ تاریخ کا سنہرا باب بن گئے، آپ ؐنے فرمایااللہ آپؐ کو کبھی تنہا نہیں کرے گا، آپؐ صلہ رحمی کرتے ہیں، بے کسوں اور فقیروں کے معاون ہیں، آپؐ مہمان نوازی کرتے ہیں اور مسائل میں حق کی حمایت کرتے ہیں، حضرت خدیجہ الکبریٰ ؓاسلام کے متعلق آپؐ کی سچی مشیر تھیں اور اپنے ہاتھوں سے خدمت بجا لاتی تھیں، حضرت خدیجہ ؓ تمام مسلمان خواتین کے لیے رول ماڈل ہیں، وہ ایک بہترین ماں، تاجرہ،شریک حیات اور مسلمان تھیں، انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے بطور تاجر وہ نام کمایا جو کسی اور کے حصے میں نہیں آیا، حسن تدبیر،دیانتداری میں وہ اپنی مثال آپ تھیں، آپؐ کے تجارتی قافلوں میں عیسائی اور یہودی ملازم بھی شامل تھے مگر وہ سب سے منصفانہ برتاؤ کرتی تھیں۔