Live Updates

پی ٹی آئی دھرنے کے سہولت کار چوہدری نثار تھے، جاوید لطیف

پیر 4 مئی 2020 22:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2020ء) مسلم لیگ (ن) نے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو 2014ء کے تحریک انصاف کے دھرنے کا سہولت کار قرار دے دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ن لیگ کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے چوہدری نثارکے حوالے سے انکشاف کیا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا دھرنے کے دنوں میں تھانے سے ملزمان میں نے چھڑوائے تھے یا عمران خان نے چھڑوائے تھی اس پر پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ اس وقت حکومت کس کی تھی وزیر داخلہ کس کا تھا تھانے سے ملزمان چھڑانے والے کو کیوں نہیں پکڑا جواب میں جاوید لطیف نے کہا کہ حکومت نواز شریف کی اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان تھے، ملزمان چھڑانے والے کو کیوں نہیں پکڑا پر میں عرض کروں گا، جس کی آپ مجھے اجازت دیں۔

(جاری ہے)

ن لیگی رہنما نے کہا کہ دھرنے کے دوران پی ٹی وی پر حملہ ہوا، وزیراعظم ہائوس پر حملہ ہوا، اس دوران ریڈ زون میں دھرنے کے شرکاء کو داخلے کی اجازت دینا اور پتا نہیں کس کس کی فون کال ریسو کرنا، اس سارے معاملے میں کون سہولت کار بنا ہوا تھا۔جاوید لطیف نے کہا کہ آج وہ وزیرداخلہ کہاں ہیں جس پر پروگرام کے میزبان نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ن لیگ کا وزیرداخلہ تحریک انصاف کا سہولت کار تھا جس پر ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہاں میں کہہ رہا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات