Live Updates

2014 میں تحریک انصاف کے دھرنے اور ریڈ زون میں داخلے کیلئے اٴْس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سہولت کار کا کردار ادا کیا،جاوید لطیف کا انکشاف

پیر 4 مئی 2020 23:55

’اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2020ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے انکشاف کیا ہے کہ 2014 میں پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے اور ریڈ زون میں داخلے کیلئے اٴْس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ پیر کے روز نجی ٹیوی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے انکشاف کیا ہے کہ 2014 میں پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کیلئے اٴْس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے نوازشریف کی لاہور واپسی کے لئے جی ٹی روڈ کا انتخاب کیا لیکن اس کی مخالفت بھی چودھری نثار نے کی تھی اب وہ بتائیں کہ جی ٹی روڈ کی حمایت اور مخالفت کرنے والے کہاں کھڑے ہیں۔ جاوید لطیف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں پولیس وین سے لوگوں کو چھڑایا تھا، پی ٹی وی پر حملہ اور ریڈ زون میں داخل ہونے دینے میں سہولت کاری اٴْس وقت کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 2013 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر 2014 میں اسلام آباد کے ڈی چوک پر 126 روز تک دھرنا دیا تھا جس میں اس وقت کے وزیر اعظم نوازشریف سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات