آج کل کے گیمز شو گندگی اور بے حیائی کو فروغ دے رہے ہیں۔ طارق عزیز

پرائیویٹ چینلز پر نیلام گھر کی نقالی میں گیم شوز متعارف کرائے گئے جن کی ساری بنیادیں نیلام گھر سے ہی مستعار لی گئیں اور فقط ان میں گندگی اور بے حیائی کا اضافہ کر کے پاکستانیوں کو ان کا دیوانہ بنایا گیا۔ میزبان

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر منگل 5 مئی 2020 07:57

آج کل کے گیمز شو گندگی اور بے حیائی کو فروغ دے رہے ہیں۔ طارق عزیز
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2020ء) آج کل کے گیمز شو گندگی اور بے حیائی کو فروغ دے رہے ہیں۔ پرائیویٹ چینلز پر نیلام گھر کی نقالی میں گیم شوز متعارف کرائے گئے جن کی ساری بنیادیں نیلام گھر سے ہی مستعار لی گئیں اور فقط ان میں گندگی اور بے حیائی کا اضافہ کر کے پاکستانیوں کو ان کا دیوانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف گیم شو نیلام گھر کے میزبان طارق عزیز کا کہنا ہے کہ آج کل کے گیم شوز معاشرے میں بے حیائی پھیلا رہے ہیں۔

نامور میزبان طارق عزیز نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج کل کے گیمز شو بے حیائی کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں سے پاکستان کے پرائیویٹ چینلز پر نیلام گھر کے نقالی گیمز شو متعارف کروائے گئے ہیں جس کی ساری بنیادیں نیلام گھر سے ہی مسعتار لی گئی ہیں اور ان میں بے حیائی کا اضافہ کرکے شائقین کو ان کا دیوانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

طارق عزیز کے مطابق ان شوز کو رمضان کے مہینے سے جوڑ کر خرابیوں کی ایک نئی فصل بو دی گئی ہے۔ 
ٹوئیٹس میں ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ کر کے بھی نیلام گھر کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ اگر شائقین کو یاد ہو تو رمضان اور محرم کے مہینوں میں شو میں تالیوں اور موسیقی کو روک دیا جاتا تھا۔