مسلم لیگ (ن )کانیب قوانین میں ترمیم کمیٹی میں بابر اعوان اور پرویز خٹک کی شمولت پر تحفظات کا اظہار

نیب ٹھیک کام کر رہا ہوتا تو بابر اعوان اور پرویز خٹک جیل میں ہوتے ، اپنے لوگوں کو بچانے کیلئے یہ کمیٹی بنائی گئی ، طلال چوہدری

منگل 5 مئی 2020 17:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2020ء) مسلم لیگ (ن )نے نیب قوانین میں ترمیم کمیٹی میں بابر اعوان اور پرویز خٹک کی شمولت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہاکہ حکومت نے دودھ کی رکھوالی پر بلے بٹھا دیئے ،نیب اصلاحاتی کمیٹی کا قیام ہی بد نیتی پر مبنی ہے ،بابر اعوان ،پرویز خٹک نیب زدہ ہیں ۔طلال چوہدری نے کہاہ نیب ٹھیک کام کر رہا ہوتا تو بابر اعوان اور پرویز خٹک جیل میں ہوتے ، اپنے لوگوں کو بچانے کیلئے یہ کمیٹی بنائی گئی ہے ۔