تنزانیہ میں پھنسے 124 پاکستانی شہریوں پر مشتمل گروپ خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان روانہ ہو گیا

منگل 5 مئی 2020 17:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2020ء) تنزانیہ میں پھنسے 124 پاکستانی شہریوں پر مشتمل گروپ منگل کو خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان روانہ ہو گیا۔گروپ میں تاجر ، تعمیراتی کمپنی کے ملازمین ، سیاح اور زائرین شامل ہیں۔تنزانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم اور ہائی کمیشن کے عملہ نے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو داراسلام ائر پورٹ سے رخصت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہائی کمشنر محمد سلیم نے تمام رسمی کارروائیوں میں سہولت فراہم کرنے پر حکومت پاکستان اور تنزانیہ کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ سلطنت عمان کے دوسرے قومی آئر لائنز سلام آئر کی خصوصی پرواز کے زریعے پاکستان میں پھنسے تنزانیوں کے شہریوں کو بھی اپنے ملک پہنچا یا گیا۔ہائی کمشنر نے سلام ائر کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا ، جنہوں نے کرونا وبائی امراض کے مشکل چیلینج کے باوجود پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کیلئے اپنی خدمات پیش کش کیں۔اس سلسلے میں ، ہائی کمشنر نے دارالسلام میں مسجد توحید اور ویلفیئر ایسوسی ایشن آف پاکستان کی انتظامیہ کی کوششوں کو بھی سراہا۔