پنجاب میں کورونا وائرس کے 491 نئے کیس، تعداد 8133 ہو گئی‘ کل 144 اموات، 2680 صحت یاب، 25 کی حالت تشویشناک‘کل 101897 ٹیسٹ کیے جا چکے ‘ ترجمان محکمہ صحت پنجاب

منگل 5 مئی 2020 17:55

لاہور۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2020ء) پنجاب میں کورونا وائرس کے 491 نئے کیس، تعداد 8133 ہو گئی‘ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق 768 زائرین سنٹرز، 1926 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدیوں، 4866 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے‘عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 2881 کنفرم مریض ہیں‘ننکانہ 18، قصور 62، شیخوپورہ 30، راولپنڈی 467، جہلم 63، اٹک 36،چکوال 6، گوجرانوالہ 276، سیالکوٹ 307، ناروال 21، گجرات میں 244 ‘حافظ آباد 47، منڈی بہاوالدین 36، ملتان 109، خانیوال 7، وہاڑی 51، فیصل آباد 205، چینیوٹ 18، ٹوبہ 18، جھنگ 56، رحیم یار خان 72، سرگودھا میں 91 شہریوں میں تصدیق ہوئی ہے‘میانوالی 21، خوشاب 16، بھکر 14، بہاولنگر 13، بہاولپور 23، لودھراں 22، ڈی جی خان 37، مظفر گڑھ 28، لیہ 5، ساہیوال 19، اوکاڑہ 25 پاکپتن میں 22 کنفرم مریض ہیں‘کورونا وائرس سے اب تک کل 144 اموات، 2680 افراد صحت یاب، 25 مریض تشویشناک حالت میں ہیں‘کل 101897 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں‘ترجمان نے کہاکہ عوام حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں‘کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔