نیب سکھر کی جانب سے جاری کردہ طلبی نوٹس کے باوجود خورشید شاہ کے اہلخانہ پیش نہ ہوئے

منگل 5 مئی 2020 21:15

سکھر۔5مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2020ء) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کے اہلخانہ کی نیب طلبی کا معاملہ، نیب سکھر کی جانب سے جاری کردہ طلبی نوٹس کے باوجود خورشید شاہ کے اہلخانہ پیش نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق بینکنگ ٹرانزیکشن کے متعلق جوابات جمع کرانے کے لیے خورشید شاہ کی اہلیہ اور بیٹوں سمیت پانچ افراد کو کال اپ لیٹر جاری کیا گیا تھا، خورشید شاہ کے فرزند زیرک شاہ کے علاوہ دیگر چار افراد پیش نہ ہوسکے۔