آزادکشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا

76 متاثرہ افراد میں سی57 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، محکمہ صحت عامہ

بدھ 6 مئی 2020 18:05

آزادکشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے ..
مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2020ء) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا۔80 نئے افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ۔ آزادکشمیر میں اب تک 2471 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سی2392 کے رزلٹ آچکے ہیں اور 76 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سی57 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچار ج کر دیا گیا ہے جبکہ 19مریض زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ کیو راولاکوٹ سی12،ڈی ایچ کیو بھمبر سے 15، ڈی ایچ کیو کوٹلی سے 6،جبکہ نیوسٹی ہسپتال میرپور سے 12،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپور سی3 اور ٹی ایچ کیوسدھنوتی سے 5مریض ,آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد سے 3،ڈی ایچ کیو باغ سے ایک مریض صحت یاب ہوا جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کرونا کی19مریضوں میں سے 5 ڈی ایچ کیو ہسپتال سدھنوتی،5 آئسو لیشن ہسپتال مظفرآباد، 2 ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ جبکہ 6 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کوٹلی اور1 ڈی ایچ کیو بھمبر میں زیر علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2313 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور79افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں61 قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن ، پری وینشن اینڈ کنٹرول ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :