پنجاب میں کورونا وائرس کے 560 نئے کیس رپورٹ، مریضوں کی تعداد 8693 ہو گئی، 3086صحت یاب، 25 مریضوں کی حالت تشویشناک، 156 انتقال کر گئے۔ ترجمان

بدھ 6 مئی 2020 20:35

لاہور۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2020ء) پنجاب میں کورونا وائرس کے 560 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبہ بھر میں مجموعی، تعداد 8693 ہو گئی۔ جن میں768 زائرین سنٹرز، 1926 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدیوں، 5917 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 3210 کنفرم مریض ہیں۔

(جاری ہے)

ننکانہ 19، قصور 69، شیخوپورہ 38، راولپنڈی 497، جہلم 67، اٹک 38،چکوال 7، گوجرانوالہ 358، سیالکوٹ 310، ناروال 21، گجرات میں 245,حافظ آباد 47، منڈی بہاوالدین 36، ملتان 109، خانیوال 7، وہاڑی 55، فیصل آباد 246، چینیوٹ 19، ٹوبہ 23، جھنگ 57، رحیم یار خان 78، سرگودھا میں 94 شہریوں میں تصدیق ہوئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ میانوالی 21، خوشاب 17، بھکر 14، بہاولنگر 13، بہاولپور 25، لودھراں 22، ڈی جی خان 38، مظفر گڑھ 28، لیہ 7، ساہیوال 20، اوکاڑہ 25 پاکپتن میں 22 کنفرم مریض ہیں،کورونا وائرس سے اب تک کل 156 اموات، 3086 افراد صحت یاب، 25 مریض تشویشناک حالت میں ہیں،اب تک کل 106927 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،عوام حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔