ملک میں کورونا سے مزید 30 اموات، جاں بحق افراد کی تعداد 544ہوگئی

نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 23489 تک جاپہنچی،6217 مریض صحتیاب ہوگئے

بدھ 6 مئی 2020 22:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2020ء) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 30 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 544 ہوگئی ، نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 23489 تک جاپہنچی ہے،6217 مریض صحت یاب ہوگئے ۔ بدھ کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابقملک بھر سے مزید 1252 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 30 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں سندھ سے 451 کیسز 9 ہلاکتیں، پنجاب 560 کیسز 12 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 213 کیسز 9 ہلاکتیں، اسلام آباد 21 کیسز، کشمیر سے 5 اور گلگت بلتستان سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ سے کورونا کے مزید 451 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 9 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 8640 اور ہلاکتیں 157 ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 54 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1731 ہوگئی ہے۔

پنجاب سے اب تک کورونا کے مزید 560 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 12 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نیکی۔ترجمان کے مطابق صوبے میں کورونا کیکیسز کی مجموعی تعداد 8693 اور ہلاکتیں 156 تک جا پہنچی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ 768 زائرین، 1926 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدی اور 5917 عام شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

پنجاب میں کورونا سے اب تک 3086 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے مزید 21 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 485ہوگئی ہے جب کہ شہر میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔آزاد کشمیر سے بدھ کو کورونا وائرس کے مزید 5 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 76 ہوگئی ہے اور 54 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔خیبر پختونخوا میں بدھ کو کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 203 تک جاپہنچی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مزید 213 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3712 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت نے بتایاکہ صوبے میں اب تک کورونا سے 939 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان میں بدھ کو مزید 2 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 388 تک پہنچ گئی۔محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے جبکہ اب تک 282 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔