وکلاء برادری کا شیر بہادر خان ایڈووکیٹ کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 7 مئی 2020 13:40

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2020ء) ڈسٹرکٹ بار ہری پور کے سینئر وکیل شیر بہادر خان ایڈووکیٹ کی ناگہانی وفات سے ہری پور کی وکلاء برادری میں ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے جو مدتوں پر نہیں ہو سکتا، مرحوم ایک بہترین وکیل کے ساتھ ساتھ سوشل ورکر اور مصنف بھی تھے جن کی تین کتابیں شائع ہو چکی ہیں، سیرت النبیؐ پر ان کی کتاب آخری مراحل میں تھی۔

شیر بہادر خان ایڈووکیٹ ہری پور بار کا سرمایہ تھے جن کی ناگہانی وفات تمام وکلاء کیلئے دکھ اور غم کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق صدر ڈسٹرکٹ بار خورشید اظہر ایڈووکیٹ، اسدالله ملک ایڈووکیٹ، مقبول حسین ایڈووکیٹ، مسعود اظہر ایڈووکیٹ، سینئر صحافی و سابق منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی محمد ریاض سوز، وقاص احمد وکی اور دیگر نے شیر بہادر خان ایڈووکیٹ کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیر بہادر خان ایڈووکیٹ ہر دور میں مظلوم کی آواز بنے، شہریوںکے اجتماعی مسائل کیلئے انہوں نے ہمیشہ فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا، ان کی خدمات ضلع ہری پور کی تاریخ کا حصہ رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :