کرونا ایمرجنسی ڈیوٹی سے متعدد ڈاکٹرز کے غیرحاضر ہونے کا انکشاف

شوکاز نوٹس سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی کے 2 میڈیکل آفیسر کو جاری کیا گیا

جمعرات 7 مئی 2020 14:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2020ء) سندھ میں کرونا ایمرجنسی ڈیوٹی سے متعدد ڈاکٹرز کے غیر حاضر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں کرونا ایمرجنسی میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی سے غیرحاضری کا انکشاف ہونے کے بعد محکمہ صحت نے ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے ڈاکٹرز کو شوکاز جاری کرتے ہوئے 14 دن میں جواب طلب کرلیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے 8 ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، شوکاز نوٹس سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی کے 2 میڈیکل آفیسر کو جاری کیا گیا۔اسی طرح پبلک ہیلتھ اسکول کے 2، لانڈھی اسپتال کے میڈیکل آفیسر کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، پولیس سرجن، لیاری جنرل اسپتال کے 2 میڈیکل آفیسر کو بھی شوکاز نوٹس بھیجا گیا ہے۔