پنجاب میں کورونا وائرس کے 504 نئے کیس درج، تعداد 9195 ہو گئی، ترجمان

جمعرات 7 مئی 2020 21:02

پنجاب میں کورونا وائرس کے 504 نئے کیس درج، تعداد 9195 ہو گئی، ترجمان
لاہور۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2020ء) پنجاب میں کورونا وائرس کے 504 نئے کیس، تعداد 9195 ہو گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق768 زائرین سنٹرز، 1926 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدیوں، 6415 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 3449 کنفرم مریض ہیں،ننکانہ 20، قصور 69، شیخوپورہ 39، راولپنڈی 509، جہلم 73، اٹک 39،چکوال 7، گوجرانوالہ 422، سیالکوٹ 319، ناروال 23، گجرات میں 351،حافظ آباد 47، منڈی بہاوالدین 34، ملتان 156، خانیوال 7، وہاڑی 55، فیصل آباد 254، چینیوٹ 21، ٹوبہ 21، جھنگ 59، رحیم یار خان 78، سرگودھا میں 97 شہریوں میں تصدیق ہوئی ہے،میانوالی 24، خوشاب 17، بھکر 14، بہاولنگر 13، بہاولپور 35، لودھراں 22، ڈی جی خان 38، مظفر گڑھ 28، لیہ 7، ساہیوال 20، اوکاڑہ 29 پاکپتن میں 26 کنفرم مریض ہیں، ترجمان نے کہا کہ کورونا وائرس سے اب تک کل 182 اموات، 3201 افراد صحت یاب، 22 مریض تشویشناک حالت میں ہیں،اب تک کل 112007 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،عوام حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں،کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں-