گلگت بلتستان چیف کورٹ آزاد اور خودمختار ادارہ ہے، قانون کی حکمرانی سمیت عوام کو گھر کی دہلیز پر سستے اور فوری عدل وانصاف کی فراہمی چیف کورٹ کی اولین ترجیح ہے، رجسٹرار گلگت بلتستان چیف کورٹ

جمعہ 8 مئی 2020 13:35

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2020ء) گلگت بلتستان چیف کورٹ آزاد اور خودمختار ادارہ ہے، قانون کی حکمرانی سمیت عوام کو گھر کی دہلیز پر ستے اور فوری عدل وانصاف کی فراہمی چیف کورٹ کی اولین ترجیح ہے اس کی خودمختاری پر کسی قسم کی کوئی مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

رجسٹرار گلگت بلتستان چیف کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کی چیف کورٹ کے فاضل ججز کے حوالے سے تقریر گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے آرٹیکل 57 کی مکمل خلاف ورزی ہے کیونکہ گلگت بلتستان آرڈر 2018 کا آرٹیکل 57 گلگت بلتستان اسمبلی کو دفاعی معاملات اور عد لیہ کے فاضل ججز کے حوالے سے بات کرنے سے منع کرتا ہے گلگت بلتستان اسمبلی کا نظام 2018 کے مطابق چل رہا ہے تمام ممبران آرڈر 2018 کے تحت حلف کے پابند ہیں گلگت بلتستان چیف کورٹ کسی بھی معاملے میں کوئی (ازخود نوٹس) سومو ٹو نہیں لے رہی ہے البتہ چیف کورٹ کو گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے آرٹیکل (2)86 کے تحت انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور عوامی مفاد عامہ نوعیت کے مقدمات پر درخواست کو رٹ پٹیشن تصور کر کے سماعت کرنے کا مکمل اختیار سماعت حاصل ہے۔