بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن اراکین صوبائی اسمبلی نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن اسپیکر کے دفتر میں جمع کرادی

جمعہ 8 مئی 2020 16:45

بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن اراکین صوبائی اسمبلی نے بلوچستان اسمبلی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2020ء) بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن جماعتوں تعلق سے رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی نے بلوچستان اسمبلی ریکوزیشن اجلاس بلانے کیلئے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کے دفتر میں درخواست جمع کرادی ہے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے ملک نصیراحمد شاہوانی ،جمعیت علماء اسلام کے اصغرعلی ترین،حاجی زابد علی ریکی ،عبدالواحد صدیقی ،پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے نصراللہ خان زیرے ،سابق وز یراعلیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم خان رئیسانی ،یونس عزیز زہری سمیت ثناء بلوچ ،محمداکبرمینگل ،میرحمل کلمتی ،احمدنوازبلوچ ،زینت شاہوانی،اخترحسین لانگو،شکیل نوید دہوار،شام لعل اوردیگراراکین اسمبلی کے دستخطوں جار ی کردہ درخواست میںر یکوزیشن اجلاس کوروناوائرس سے ہونے والے نقصانات بلوچستان میں معاشی ،معاشرتی اورسماجی اقدار تنازل،ٹڈی دل کے روک تھام اوردیگرمسائل پربلوچستان اسمبلی کاخصوصی اجلاس بلانے کامطالبہ کیاہے۔