بدنام کرنے کی سازش ، بھارتی ہسپتال کی جعلی ویڈیو کو پاکستانی ظاہر کرکے پھیلایا جانے لگا

ویڈیو بھارت کے شہر ممبئی کے ایک ہسپتال کی ہے۔ عام مریضوں کو کورونا وارڈ میں رکھا گیا، کئی دن گزر گئے ٹیسٹ رپورٹ نہیں آ رہی ، بچے آئیسولیشن وارڈ میں آزادانہ نقل وحرکت کررہے ہیں ۔ خاتون کا ویڈیو میں دعویٰ

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 8 مئی 2020 16:46

بدنام کرنے کی سازش ، بھارتی ہسپتال کی جعلی ویڈیو کو پاکستانی ظاہر کرکے ..
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 8 مئی 2020ء ) بدنام کرنے کی سازش ، بھارتی ہسپتال کی جعلی ویڈیو کو پاکستانی ظاہر کرکے پھیلایا جانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں خاتون ہسپتال کی بُری حالت زار کو دیکھاتی ہے خاتون بتاتی ہے کہ ہسپتال میں نمونیا م ایچ آئی وی اور امراض قلب کے مریضوں کو کورونا آئیسولیٹ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ہزاروں مرتبہ دیکھا گیا اور شیئر کیا گیا۔ فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی نے دعویٰ کیا ہے کہ ویڈیو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ہسپتال عباسی شہید ہسپتال کی ہے۔ 
تاہم یہ دعویٰ بے بنیاد اور جعلی ہے۔ یہ ویڈیو بھارتی شہر ممبئی کی ہےمذکورہ ایجنسی کی جانب سے اس بات کو تسلیم کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں خاتون کے بات کرنے کے انداز اور الفاظ کے چناؤ سے ہی اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ویڈیو بھارت کی ہے۔ بعدازاں ایم ایس عباسی شہید ہسپتال ڈاکٹر ندیم راجپوت نے بھی اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ویڈیو ہمارے ہسپتال کی نہیں ہے۔ 
ویڈیو میں خاتون کی جانب سے کہا گیا کہ کورونا وارڈ میں بچے بھی گھوم پھر رہے ہیں ڈاکٹرز بھی نہیں روک رہے، سب لوگ ایک ہی واش روم استعمال کرتے ہیں۔

موقع پر موجود کورونا مریض کا کہنا تھا کہ کئی روز گزر گئے ابھی تک کورونا ٹیسٹ کے نتائج نہیں آئے۔ ساتھ ہی ساتھ بھارت کے ایک ہسپتال میں معمولی کھانسی پر بھی لڑکی کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ۔ تاہم اب پاکستانی ظاہر کی جانے والی اس ویڈیو کی اصلیت سامنے آ گئی ہے ۔ جو کہ ممبئ کے ایک ہسپتال کی ویڈیو ہے ۔